کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا منتظر ہوں،نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ گلوسٹر شائر سی سی سی کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں اور کلب کی نمائندگی کے لیے پر امید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ چیمپئین شپ سیزن کے پہلے ہاف اور وائٹلٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گروپ مرحلے کے لیے کلب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ان کی واپسی قبل از وقت ہو سکتی ہے اگر وہ ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کے لیے کال اپ کر لیتے ہیں، جو جون کے شروع میں کھیلی جانی ہے۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب سے پہلے میں بہت پرجوش ہوں، جب میں یہاں برسٹل میں اترا تو یہ ایک خوبصورت شہر اور خوبصورت ماحول ہے، میں اس کلب کے لیے کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور ان کے لیے کھیلنے کے لیے بہت بے صبری سے منتظر ہوں۔
Advertisement“I’m very excited, Bristol is a beautiful city – look at the ground” 😍
Listen to @iNaseemShah’s first interview as a Gloucestershire player 🙌#GoGlos 💛🖤 pic.twitter.com/HyVNey07x4
— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) April 3, 2022
نسیم شاہ نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلنے کا یہ میرا پہلا موقع ہے، میرے سینئر کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کے بارے میں بہت زیادہ بات کرتے ہیں میں منتظر ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میں یہاں اچھی باؤلنگ کروں گا۔
اب تک اپنے کیریئر میں، نسیم نے 11 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور پاکستان کے لیے دیگر دو فارمیٹس میں ڈیبیو کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

