Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاؤنٹی کرکٹ میں  اچھی کارکردگی دکھانے کا منتظر ہوں،نسیم شاہ

Now Reading:

کاؤنٹی کرکٹ میں  اچھی کارکردگی دکھانے کا منتظر ہوں،نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ گلوسٹر شائر سی سی سی کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں اور کلب کی نمائندگی کے لیے پر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ  چیمپئین شپ سیزن کے پہلے ہاف اور وائٹلٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گروپ مرحلے کے لیے کلب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان کی واپسی قبل از وقت ہو سکتی ہے اگر وہ ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کے لیے کال اپ کر لیتے ہیں، جو جون کے شروع میں کھیلی جانی ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب سے پہلے میں بہت پرجوش ہوں، جب میں یہاں برسٹل میں اترا تو یہ ایک خوبصورت شہر اور خوبصورت ماحول ہے، میں اس کلب کے لیے کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور ان کے لیے کھیلنے کے لیے بہت بے صبری سے منتظر ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلنے کا یہ میرا پہلا موقع ہے، میرے سینئر کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کے بارے میں بہت زیادہ بات کرتے ہیں میں منتظر ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میں یہاں اچھی باؤلنگ کروں گا۔

اب تک اپنے کیریئر میں، نسیم نے 11 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور پاکستان کے لیے دیگر دو فارمیٹس میں ڈیبیو کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر