قتل کے کیس میں ملوث فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار

دوہرے قتل کیس میں ملوث خیبرپختونخواہ کے رکن اسمبلی فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق فیصل زمان سب جیل قرار دئیے گئے ایم پی ہاسٹل میں قید تھے جو کہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم پی اے فیصل زمان گزشتہ شام 4 بجے کے بعد سے ایم پی اے ہاسٹل میں موجود نہیں ہیں۔
ایم پی اے فیصل زمان کے سب جیل سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل زمان کمرے سے نکل پارکنگ پہنچے۔
پارکنگ میں کھڑی ڈبل کیبن گاڑی ان کا انتظار کر رہی تھی جبکہ فیصل زمان 4:31 منٹ پر گاڑی میں سوار ہو کر ہاسٹل سے فرار ہو گئے۔
یاد ہر کہ زیر حراست ایم پی اے کی سکیورٹی پر جیل حکام کی جانب سے پانچ سکیورٹی اہلکار تعینات گئے تھے۔
فیصل زمان کے فرار ہونے کے معاملے پر غفلت برتنے پر جیل کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ سپرنٹنڈنٹ پشاور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
قتل کیس میں گرفتار ایم پی اے راجہ فیصل زمان کو پروڈکشن آرڈر پر ایم پی اے ہاسٹل پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ فیصل زمان حلقہ پی کے 42 ہری ہور سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News