Advertisement

عامر لیاقت کا پاکستان چھوڑنے سے قبل فواد چوہدری اور عمران خان کو “سرپرائز” دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے منحرف رہنما عامر لیاقت حسین کے ستارے آج کل گردش میں ہیں اور ان پر ایک کے بعد ایک مصیبتیں پڑتی جا رہی ہیں۔

لیکن اس کے باوجود وہ اپنی آبرو اور سیاسی کیرئیر بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

اسی کوشش میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فواد حسین چوہدری پر اپنی کردار کشی کا الزام لگا دیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے اعلیٰ ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں، انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں، خوش ہو سکیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا، خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے، آپ کے چاپلوسوں نے پانچ دن میں آپ کی سیاست کو چونا لگا دیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پر بحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کا دعویٰ ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔

عامر لیاقت نے مزید لکھا، ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہے لیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تو میں قوم کو کل اپنا درد اور کردار بتا چکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتا، مگر وعدہ ہے قبل از روانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ عامر لیاقت اپنے اوپر بیتنے والے حالات سے اس قدر دلبرداشتہ ہوچکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version