Advertisement

رمیز راجہ کو عمران خان کی حکومت کے ساتھ مستعفی ہو جانا چاہیے تھا،عاقب جاوید

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی معزول حکومت کے ساتھ مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق  عاقب جاوید، جو اس وقت پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز سے وابستہ ہیں، نے کہا کہ رمیز پچھلی حکومت کے نمائندے ہیں اور انہیں اب تک استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی وجہ کے رمیز  راجہ کے خلاف نہیں ہوںہم سب ساتھی ہیں، لوگ ہماری بات سنتے ہیں اور ہماری عزت کرتے ہیں اگر ایسا ہے تو ہمیں اخلاقیات کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم نے احسان مانی کا اچھا کام کرنے کا انتظار کیا، لیکن  وہ اور وسیم خان ن تین سالوں میں پاکستان کرکٹ کو بہت نیچے لے گئے، اور نیچے جانے کی وجہ بورڈ میں بیٹھے لوگ ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ  رمیزراجہ نے سابقہ ​​بورڈ کی پالیسی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی اور نہ ہی کسی ملازم کو نوکری سے نکالا اور لوگوں کو بھاری تنخواہیں ملتی ہیں لیکن کچھ نہیں کرتے۔

Advertisement

عاقب جاوید پاکستان جونیئر لیگ کرانے کے خیال کے بھی خلاف ہیں، جو 1 سے 15 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی ہے اور اس کے بجائے وہ اس سطح پر مزید دو روزہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو خواتین کرکٹ کے مزید مقابلے کرانے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ معیار بہتر ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version