Advertisement

میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کے اخراجات کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔

پی سی بی کے مطابق چئیرمین رمیز راجہ نے چھ ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم  خرچ کی.

پی سی بی کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق رمیزراجا نے وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ  77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی.

چئیرمین رمیز راجہ نے موبائل ، سیکورٹی ، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے حاصل کئے۔

رمیز راجہ کے غیر ملکی دوروں پر دو لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے.

Advertisement

چئیرمین کے اخراجات کی رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ کے اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار اور 985 روپے کے اخراجات ہوئے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات کی تفصیلات جاری کرنا یا نہ کرنا چئیرمین کا استحقاق ہے.

واضح رہے کہ رمیز راجا کے اخراجات اپ ڈیٹ نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر خبرچلی تھی.

خبر چلنے کے 24 گھنٹے کے بعد ہی پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں.

سابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی اخراجات اپ ڈیٹ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا

چئیرمین پی سی بی کے اخراجات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا سلسلہ احسان مانی نے شروع کیا تھا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version