صحافیوں کیخلاف شکایت کی صورت میں ایف آئی اے کو صحافتی تنظیموں سے رابطے کا حکم

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کے خلاف شکایت کی صورت میں ایف آئی اے کو صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ صحافیوں کے خلاف شکایت پرایف آئی اے صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرے۔ ڈائریکٹرسائبرکرائم، پی ایف یو جے اوراسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ کریں۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹرسائبر کرائم ونگ صحافتی تنظیموں سے صحافیوں کے خلاف کیسز متعلق تجاویز لیں۔ صحافیوں نے کہا وہ گائیڈ لائنزبنائیں گے تاکہ وہ ایس او پیز کا حصہ بن سکیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت دیے گئے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ایف آئی اے ڈائریکٹر نے بتایا درخواست گزار ارشد شریف کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق صحافی نےعدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد اسے ہراساں نہیں کیا گیا۔ افضل بٹ اور شہزادہ ذوالفقار نے کہا صحافیوں کے خلاف کارروائی متعلق گائیڈ لائن بنانے کا موقع دیا جائے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے صحافیوں کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News