Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں کیخلاف شکایت کی صورت میں ایف آئی اے کو صحافتی تنظیموں سے رابطے کا حکم

Now Reading:

صحافیوں کیخلاف شکایت کی صورت میں ایف آئی اے کو صحافتی تنظیموں سے رابطے کا حکم
IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کے خلاف شکایت کی صورت میں ایف آئی اے کو صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ صحافیوں کے خلاف شکایت پرایف آئی اے صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرے۔ ڈائریکٹرسائبرکرائم،  پی ایف یو جے اوراسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹرسائبر کرائم ونگ صحافتی تنظیموں سے صحافیوں کے خلاف کیسز متعلق تجاویز لیں۔ صحافیوں نے کہا وہ گائیڈ لائنزبنائیں گے تاکہ وہ ایس او پیز کا حصہ بن سکیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت دیے گئے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ایف آئی اے ڈائریکٹر نے بتایا  درخواست گزار ارشد شریف کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔

Advertisement

عدالتی حکم نامے کے مطابق صحافی نےعدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد اسے ہراساں نہیں کیا گیا۔ افضل بٹ اور شہزادہ ذوالفقار نے کہا صحافیوں کے خلاف کارروائی متعلق گائیڈ لائن بنانے کا موقع دیا جائے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے صحافیوں کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر