Advertisement

تحریک انصاف آزادی مارچ کی ناکامی کی اہم وجوہات سامنے آگئیں

آزادی مارچ کی ناکامی

پاکستان تحریک انصاف کے  25 مئی کو ہونے والے آزادی مارچ کی ناکامی کی اصل اور اہم وجوہات منظر عام پرآگئیں ہیں جس پر پارٹی نے فوری ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وزراء اور دیگر ارکان اسمبلی مارچ سے ایک رات قبل عمران خان کو تنہا چھوڑ گئے تھے۔

 حقیقی آزادی مارچ سے غائب ہونے والوں میں شوکت یوسفزئی، کامران بنگش سمیت طفیل انجم، ریاض خان، عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ہمایون خان، فضل شکور بھی شامل ہیں جو کہ  پختونخوا ہاؤس گئے تھے۔

اسکے علاوہ ابراہیم خٹک، اقبال وزیر، امجد علی، تاج محمد ترند، خلیق الرحمن، بھی غائب ہونے والوں میں شامل تھے جبکہ بابر سلیم سواتی، محب اللہ، ڈاکٹر امجد،عائشہ بانو، ساجدہ بھی پختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔

پیر مصور غازی، مشتاق غنی، ظہور، سید فخر جہاں رات گزارنے اپنے رشتہ داروں کے ہاں چلے گئے تھے۔

Advertisement

خیال رہے کہ  وزراء اور ایم پی ایز کی پختونخوا ہاؤس آمد کی سی سی ٹی وی فوٹیج عمران خان کو فراہم کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کی کثیر تعداد مارچ سے غائب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ سے غائب وزراء سے وزارتیں لینے کا امکان ہے جبکہ پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس دیا جائے گا، آئندہ کیلئے ان ایم پی ایز کو ٹکٹ نہ ملنے پربھی غور کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پرویز خٹک کو تمام اختیارات دیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version