Advertisement

کے الیکٹرک نے 17 سال میں کسی بھی معاہدے پر عمل نہیں کیا، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے 17 سال میں کسی بھی معاہدے پر عمل نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف سینکڑوں مقامات پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں، کے الیکٹرک نے 17 سال میں کسی بھی معاہدے پرعمل نہیں کیا، ہمیشہ نئے پلانٹ کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزراء لندن میں بیٹھے ہوئے اور کراچی کے لوگ گرمی سے بلبلاتے ہیں، حکمران ساری مراعات کے الیکٹرک کو فراہم کررہے ہیں، کراچی کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کا لائسنس فوری منسوخ کیا جائے اور فارنزک آڈٹ کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو پرائیوٹ کرکے پرائیویٹ کمپنیوں کو شئیرز دیے جائیں، خرم دستگیر بتائیں کہ کیا کراچی ملک کا حصہ  نہیں یہاں کیوں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم مزید 24 گھنٹے دیکھیں کہ اگر لوڈ شیڈنگ ختم  نہ ہوئی تو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کریں گے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے پمپنگ اسٹیشن کام  نہیں کر رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version