
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے 17 سال میں کسی بھی معاہدے پر عمل نہیں کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف سینکڑوں مقامات پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں، کے الیکٹرک نے 17 سال میں کسی بھی معاہدے پرعمل نہیں کیا، ہمیشہ نئے پلانٹ کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزراء لندن میں بیٹھے ہوئے اور کراچی کے لوگ گرمی سے بلبلاتے ہیں، حکمران ساری مراعات کے الیکٹرک کو فراہم کررہے ہیں، کراچی کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کا لائسنس فوری منسوخ کیا جائے اور فارنزک آڈٹ کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو پرائیوٹ کرکے پرائیویٹ کمپنیوں کو شئیرز دیے جائیں، خرم دستگیر بتائیں کہ کیا کراچی ملک کا حصہ نہیں یہاں کیوں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مزید 24 گھنٹے دیکھیں کہ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کریں گے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے پمپنگ اسٹیشن کام نہیں کر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News