Advertisement

عمران خان اب بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں، حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں ایک دن یہ اچانک قوم کو لندن میں ملیں گے۔

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان دوسرے لانگ مارچ سے بھی راہِ فرار اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدائشی بھگوڑا گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور میں چھپا بیٹھا ہے، گوگی کا وکیل اپنی کرپشن بچانے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا ذاتی استعمال کر رہا ہے۔

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان نے مظلوموں کی لاشوں پر بھی اپنی دکانداری چمکانے سے دریغ نہ کیا، عمران خان نے جلسے میں جس مقتول کا پوسٹر لہرایا وہ تحریکِ انصاف کی حکومت میں قتل ہوا۔

پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے عمران خان کو بلدیاتی انتخابات میں ٹھینگا دکھا دیا، پنجاب ضمنی انتخابات اور خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحریکِ انصاف کو مسترد کر چکا ہے۔

Advertisement

حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں ایک دن اچانک یہ قوم کو لندن میں ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version