Advertisement

فاشسٹ حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں، جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں، عمران خان آج ہرصورت سیالکوٹ پہنچیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے اور ہمارا مقصد حقیقی آزادی کی پرامن تحریک نے ہرصورت آگےبڑھناہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان نے عوام کے جذبات کوپرامن رکھا ہوا ہے اور سیالکوٹ بھی عمران خان کے حق میں فیصلہ دےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں انہوں نےہرجگہ جلسے کیے لیکن اس طرح کبھی مخالفین کے خلاف کارروائیاں نہیں کی گئی، یہ اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں تونتائج کے ذمےداریہ خودہونگے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے اس کے ماسٹر پلانز کون ہیں، اور اس قسم کی کارروائیوں کے بعد لندن پلان سامنے آگیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرچکے ہیں اور جس دن عوام نے فیصلہ کرلیا آپ گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version