Advertisement

حکومت کا تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

parliament

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے جس کے بعد حکومت نے پی ٹی آئی کے بغیر ہی انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں نمائندگی کے باوجود پی ٹی آئی نے کمیٹی کے لیے چیئرمین کو نام دینے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے چیئرمین صادق سنجرانی نے نام اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھجوانے تھے۔

اسپیکر کی طرف سے آئندہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے جس کے لئے تاحال شاہ زین بگٹی،غوث بخش مہر اور کشور زہراء کے نام موصول ہوئے ہیں تاہم حکمران جماعت اور پیپلز پارٹی نے بھی ابھی تک نام نہیں دیئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف استعفے دے چکی ہے اور اب سینٹ سے بھی کوئی نام نہیں دیا گیا ہے جبکہ اسپیکر کی طرف سے پارلیمانی لیڈرز کو جلد نام بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version