Advertisement

اتحادی جماعتوں کا ای وی ایم اور نیب اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہ جانے پر اتفاق

اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہ جانے پر اتفاق

حکمران اتحادی جماعتوں کی جانب سے ای وی ایم اور نیب اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہ جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مشترکہ مؤقف پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی حالت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کو مذید طوالت دینا چاہتا ہے۔

اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے، اس کا ہر فورم پر مقابلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ، ای وی ایم اور نیب اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہ جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونےدیاجائے گا اور اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے  25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ 25 مئی کو کیا جائے گا اور میں سری نگر ہائی وے پر دوپہر 3 بجے آپ سے ملوں گا، صرف پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں بلکہ پوری قوم کودعوت دے رہا ہوں، سب خواتین کوبھی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کا اعلان کریں ،  ،  2 دن پہلے انٹرنیٹ بند کردیا جائے گا جب کہ ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version