Advertisement

ذیابیطس کی وجہ بننے والے چالیس جین دریافت

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مزید چالیس جین ایسے ہیں جو کسی نہ کسی طرح ذیابیطس کی وجہ بن سکتے ہیں۔

ممتاز ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچرجنیٹکس میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ ایک بہت وسیع مطالعہ ہے جس میں جینیاتی پہلو اور شوگر کے مرض کے درمیان تعلق پر غور کیا گیا ہے۔ ماہرین ایک عرصے سے اس پوری دنیا کو لپیٹ میں لینے والی اس بیماری کے جینیاتی پہلو پر غور کررہے ہیں اور توقع ہے اس سے ذیابیطس کے شعور اور علاج میں نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

اس ضمن میں امریکی اور برطانوی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے لگ بھگ کئی نسلوں اور ممالک سے تعلق رکھنے والے ذیابیطس کے مریضوں کی جینیاتی ڈرافٹ کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے تمام افراد میں ان جینیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے جو کسی وجہ سے اس پریشان کن مرض کی وجہ بن سکتی ہیں۔

اس تحقیق کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہوگا کہ ماہرین اب ایسا جینیاتی اسکیل وضع کرسکیں گے جو ذیاییطس کے خطرے سے آگاہ کرسکے گا۔ اس طرح مرض کو سمجھنے اور علاج میں بھی معاونت ملے گی۔

Advertisement

تاہم یہ بہت مہنگا، صبرآزما اور طویل مطالعہ ہے جس میں ذیابیطس کے دولاکھ اور گیارہ لاکھ تندرست کا جینیاتی میک اپ شامل ہیں۔ ان میں امریکی، یورپی، ایشیائی، افریقی اور دیگر ممالک کے خواتین اور حضرات شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اس ڈیٹا بیس کو جاننے سے ہم ذیابیطس کی مزید دوسو وجوہ جان سکیں گے جن کی اکثریت جینیاتی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
Next Article
Exit mobile version