Advertisement

کے پی حکومت میں سرکاری خرچ پر کس کو کتنا پیٹرول ملے گا؟ اعلامیہ جاری

سرکاری خرچ

خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے کس سرکاری افسر کو کتنا پیٹرول فراہم کیا جائیگا اس حوالے سے تمام تر تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے وزراء اور بیورکریسی کے لئے پیٹرول کی حد مقرر کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو اب 600 لیٹر کے بجائے 390 لیٹر سرکاری پیٹرول ملے گا جبکہ چیف سیکرٹری، اے سی ایس، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ اور آئی جی کو 255 کے بجائے 146 لیٹر پیٹرول ملے گا۔

اسکے علاوہ تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنر اور ڈی آئی جیز کا مفت پیٹرول 200 سے کم کر کے 130 لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی سیز، اے ڈی سیز، ایس پیز کے لیے حد 160  سے کم کر کے 104 لیٹر پیٹرول مقرر کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو 150 کے بجائے 98 لیٹر پیڑول ملے گا اور ڈپٹی سیکرٹری، ایس ایز اور ایکس سی اینز کو ماہانہ 85 لیٹر پیٹرول ملے گا۔

Advertisement

ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا پیٹرول 350 سے کم کر کے 228 لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد کا مفٹ پیٹرول 1100 لیٹر سے کم کرکے 715 لیٹر کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے پیٹرول میں 35 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version