Advertisement

امپورٹڈ حکومت کی ترجیح عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد ہے، فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف این آر او لینا ہے ان کی ترجیح عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد ہے۔

فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کا ٹولہ جمع ہوگیا ہے لیکن اس کو سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے، یہ ہر روز جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اور جو ریلیف یکم اپریل کو دینا تھا وہ جولائی میں چلا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسوقت اسمبلی کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، موجودہ حکومت نےاسمبلی کی اہمیت ختم کردی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم آئی ایم ایف کابجٹ پیش کیا گیا جس میں اب تک تین تبدیلیاں کر چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں سب سے زیادہ 24ارب کی سبسڈی عمران خان نے دی، کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے قانون سازی اپنے دور میں کروائی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحال کروایا اور 55لاکھ نوکریوں کے مواقع ہم نے فراہم کیے اسکے علاوہ عمران خان کا احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اچھا خاصا چل رہا تھا کہ این آر او لینے والوں کو بیٹھا دیا گیا، شہباز شریف جعلی اور امپورٹڈ وزیراعظم بن گئے جس میں وہ بہترین ایڈمنسٹریٹر کی بجائے بدترین ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خود منی لانڈرنگ کرتے ہیں، چیری بلاسم سے جوتے پولش کرتے ہیں اور آئندہ چیری بلاسم کےنشان پر اکٹھے الیکشن لڑیں گے۔

فرخ حبیب نے بتایا کہ انہوں نے نیب کو اپنے تابع کر دیا گیا ہے لیکن ہم نیب قانون میں ترامیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات ملک کیلئے ضروری ہیں لیکن معلوم نہیں کہ انہیں کس چیز کا خوف ہے اور یہ الیکشن کروانے سے کیوں ڈرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version