Advertisement

جھوٹے مقدمات کا اندراج امپورٹڈ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج پر جھوٹے مقدمات کا اندراج  امپورٹڈ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین کو جبر و تشدد کا نشانہ بنانے والےاحتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ سمیت اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آر میں پیش ہوئی ہے جس پر ہمارے وکلاء نے درخواست  کی کہ ہمارے ضمانت منظور کی جائے۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے کہ تمام رہنما کیسز میں ملوث ہوں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت کی جانب سے ہمیں من گھڑت کیسز میں پھسایا گیا لیکن ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہی ہے جبکہ چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے جس کے بعد دھڑم کرکے گر جائے گی کیونکہ اکثریت اس حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت 38 ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو رہی ہے۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی درخواست ضمانتوں پر کچھ دیر بعد سماعت نے کی تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیشی کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version