Advertisement

صوبائی حکومت کے احکامات پر پاک افغان بارڈر پر اہلکار تعینات

پاک افغان بارڈر

افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے صوبائی حکومت کے احکامات پر پاک افغان بارڈر پر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 کی زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

افغانستان میں زلزلے کے دوران زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے پاکستانی بارڈرز پر ایمبولینسز موجود ہیں جبکہ ریسکیو1122 نے انگور اڈہ، غلام خان اور طورخم پر اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔

 

ریسکیو1122 ایمبولینسز میں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جائیگا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر وزیر بحالی و آبادیات اقبال وزیر کی موجودگی میں افغان حکام کو امدادی سامان سے بھرے پانچ ٹرک حوالے کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement

امدادی سامان خیمے، باورچی خانے کا سامان اور بستروں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں جبکہ مزید طبی امداد اور ٹیموں کی تشکیل و روانگی کو آج حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ضلعی انتظایہ افغان حکام کیساتھ مسلسل رابطہ میں ہے اور کسی بھی ضرورت کے پیش نظر مکمل تعاون فراہم کیا جارہاہے۔

اسکے علاوہ سرحد پر پیدل مسافروں کے آنے اور زخمیوں کی ضلعی اسپتال لانے کیلئے چھ ایمبولینس بھی موقع پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version