Advertisement

معین علی نئے ہیڈ کوچ کی قیادت میں دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے نئے کوچ برینڈن میک کولم کی قیادت میں دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال 64 ٹیسٹ میں 2,914 رنز اور 195 وکٹوں کے ساتھ طویل فارمیٹ چھوڑ دیا تھا لیکن پھر بھی انگلینڈ کے محدود اوورز کی ٹیموں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

معین علی نے کہا کہ  برینڈن میک کولم نے انہیں ریڈ بال کرکٹ میں ممکنہ واپسی کے بارے میں کہا تھا،  میک کولم نے مجھے میسج کیا کہ کیا میں ‘ان’ ہوں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے  میک کوم کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کھیلا ہے اور اس کے کام کرنے کے طریقے سے واقعی لطف اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اینڈرسن اور پوٹس کی تباہ کن بولنگ،نیوزی لینڈ 132 رنز پر ڈھیر

معین  علی نے کہا کہ وہ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ نئی قیادت میں انگلینڈ کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ نے  آج کو میک کولم اور نئے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں ایک نئے دور کا آغاز کیا جب نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا  لارڈز میں  آغاز ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version