انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے نئے کوچ برینڈن میک کولم کی قیادت میں دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 34 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال 64 ٹیسٹ میں 2,914 رنز اور 195 وکٹوں کے ساتھ طویل فارمیٹ چھوڑ دیا تھا لیکن پھر بھی انگلینڈ کے محدود اوورز کی ٹیموں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
معین علی نے کہا کہ برینڈن میک کولم نے انہیں ریڈ بال کرکٹ میں ممکنہ واپسی کے بارے میں کہا تھا، میک کولم نے مجھے میسج کیا کہ کیا میں ‘ان’ ہوں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے میک کوم کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کھیلا ہے اور اس کے کام کرنے کے طریقے سے واقعی لطف اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اینڈرسن اور پوٹس کی تباہ کن بولنگ،نیوزی لینڈ 132 رنز پر ڈھیر
معین علی نے کہا کہ وہ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ نئی قیادت میں انگلینڈ کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے آج کو میک کولم اور نئے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں ایک نئے دور کا آغاز کیا جب نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا لارڈز میں آغاز ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
