Advertisement

شہباز حکومت کے بعد سے پی سی بی کے لیے عمران خان سے مشورہ نہیں لیا، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کے بعد سے پی سی بی کے معاملات پر  ان سے مشورہ نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک پریس کانفرنس میں گفتگو  کرتے ہوئے رمیز  راجہ نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد وہ عمران خان سے رابطے میں نہیں تھے،سابق وزیراعظم نے مجھ سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی  نےوزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آرگنائزنگ باڈی کی بہتری کے لیے تسلسل ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں، ہمارے وزیر اعظم ہمارے سرپرست اعلیٰ ہیں، ہم نے ان سے وقت مانگا ہے اور اگر وہ ہم سے ملیں گے تو ہم انہیں اپنے کام کے بارے میں بتائیں گے،میرے خیال میں یہاں انا کی کوئی ضرورت نہیں ہے آخر ہم سب کرکٹ کی ترقی چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بیرمیز راجہ نے مزید کہا کہ اگر آئین میں ہر بار چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے بارے میں کچھ ہے تو اس پر عمل کریں، ورنہ انفرادی خواہشات کی تکمیل کھیل کے حق میں کام نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version