Advertisement

بعض اوقات پارٹی سربراہان سخت فیصلے کرتے ہیں، نور عالم خان

نور عالم خان

چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ بعض اوقات پارٹی سربراہان سخت فیصلے کرتے ہیں جبکہ مستعفی ممبران کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پارلیمان میں آواز بلند کرنی چاہیے تھی  لیکن اب انکے حلقے محروم رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے مستعفی آراکین کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر نور عالم خان نے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ممبران کو ایک خط لکھا ہے کہ سپیکر آفس نہیں جانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق اسپیکر نے ہر ممبر سے استعفیٰ دینے کے متعلق پوچھنا ہے کیونکہ زبردستی کے استعفے قبول نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے استعفے قبول کیے تھے جبکہ استعفیٰ منظور کرنا اسپیکر کا کام ہوتا ہے ڈپٹی کا نہیں ہوا ہے۔

جس نے استعفیٰ دیا ہے اسے آکر تصدیق کرلینی چاہیئے اس میں کوئی شرم والی بات نہیں ہے لیکن بعض اوقات پارٹی سربراہان سخت فیصلے کرتے ہیں۔

Advertisement

نور عالم خان نے کہا کہ میں پاکستان اور عوام کا نمائندہ ہو قومی اسمبلی میں مہنگائی، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور آواز اٹھاؤگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version