Advertisement

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری، حکومتی پلان پر عملدرآمد شروع

حتمی فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تیار کردہ پلان پر عملد درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لئے  آج  سے باقاعدہ تصدیق کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف استعفوں کی تصدیق کے لیے اپنے چیمبر میں موجود ہیں تاہم ابھی تک تحریک انصاف کا ایک بھی ایم این اے تصدیق کےلیے نہیں آیا ہے۔

آج صبح نو بجے حلقہ وائز تیس پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کےلیے بلایا گیا تھا جس کے لئے ہر ایم این اے کو پانچ منٹ تصدیق یا استعفی کی تردید کےلیے وقت دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement

استعفوں کی تصدیق کا عمل دس جون تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے اراکین کو اسپیکر کے سامنے جانے سے روک رکھا ہے۔

قبل ازیں اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں نے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد راجہ پرویز اشرف نے قانونی تجاویز طلب کی تھیں۔

اس معاملے میں قانونی و آئینی ماہرین کی جانب سے 3 تجاویز پیش کی گئیں ہیں جس کہ مطابق ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو منسوخ کردیا جائے جبکہ ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو قبول بھی کیا جاسکتا ہے اور ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو زیر التواء رکھا جائے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version