پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں کا معاملہ حل نہ ہوسکا

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے استعفوں کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔
اس حوالے سے اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی رکن کے نہ آنے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے فائل داخل دفتر کردی ہے۔
اسپیکر آفس کے مطابق فوری طور پر اراکین کے استعفے منظور نہیں ہونگے معاملے کو لٹکایا جائے گا، قواعد کے مطابق استعفوں کی تصدیق نہ ہونے پر نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس معاملے کو لٹکا کر ضمنی انتخابات کا راستہ روکنا چاہتی ہے، استعفے منظور کرنے کی صورت میں حکومت کو ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کا خوف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

