Advertisement

عمران خان کا دورہ لاہور، پارٹی قیادت نے حکومت سے سیکیورٹی کی درخواست کردی

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران حکومت سے سیکیورٹی کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف  کی جانب سے عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا  گیاہے۔

خط میں پارٹی قیادت نے سی سی پی او  لاہور سے عمران خان  کے لیے سہہ پہر چارسے رات دس بجے تک سیکیورٹی کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کل لاہور میں چار مقامات پر اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

عمران خان لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حلقہ پی پی 168، 167، 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

Advertisement

پارٹی کی جانب سے عمران خان کے دورہ لاہور کا حتمی شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم ریلی کی صورت میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے ۔

عمران خان پی پی 168 میں آشیانہ روڈ پر عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد دوسرا خطاب پی پی 158 گلبرگ میں حالی روڈ پر کریں گے۔

بعدازاں پی پی 170 میں ابوبکر چوک واپڈا ٹاؤن میں تیسرا خطاب کریں گے اور چوتھا خطاب پی پی 167 میں عمر چوک پر کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version