Advertisement

دعا زہرا کے شوہرظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور

دعا زہرہ کیس

لاہورہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیراحمد کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سےلاہورجا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے شوہر ظہیرنے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیراحمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیراحمد کو 14 جولائی تک گرفتارکرنے سے روک دیا ہے۔

درخواست گزارظہیراحمد  نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، اس پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔

Advertisement

عدالت نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے؟

وکیل درخواست گزاررائے خرم نےعدالت کو جواب دیا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس پرجسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ توابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کییسے پتا چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسرکا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انوسٹی گیٹ کررہے ہیں۔

ظہراحمد نے درخواس میں یہ مؤقف بھی اپنایا کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے، جس پرعدالت ے 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

لاہورہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ظہیراحمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version