جعلی مشروبات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جعلی مشروبات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے بنوں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جعلی مشروبات کا یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر جعلی مشروبات تیار کئے جارہے تھے جبکہ یونٹ سے 2000 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کیے گئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ کارخانے سے بڑی مقدار میں پیکنگ میٹریل اور خالی بوتلیں ضبط کرلی گئیں جبکہ مشروبات کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔
ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا کہ بنوں سمیت صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں تک معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے فیلڈ ٹیمز بھر پور طریقے سے سرگرم ہے۔
ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ شہری خوراک میں ملاوٹ کے حوالے سے اپنی شکایات 080037432 پر درج کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

