Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی مشروبات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Now Reading:

جعلی مشروبات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جعلی مشروبات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے  بنوں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جعلی مشروبات کا یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر جعلی مشروبات تیار کئے جارہے تھے جبکہ یونٹ سے 2000 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد  کیے گئے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ کارخانے سے بڑی مقدار میں پیکنگ میٹریل اور  خالی بوتلیں ضبط کرلی گئیں جبکہ مشروبات کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔

Advertisement

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا کہ بنوں سمیت صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں تک معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے فیلڈ ٹیمز بھر پور طریقے سے سرگرم ہے۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ شہری خوراک میں ملاوٹ کے حوالے سے اپنی شکایات 080037432 پر درج کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر