Advertisement

عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم  شہبازشریف نے گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کےعوام مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرین اور بلیو لائن پر ایک ماہ کے لیے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کی جائے گی جس سے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فیض یاب ہوں سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے لیکن حکومت کے قلیل مدتی ریلیف اقدامات کے ذریعے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوئی لیکن اب ہم عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جیسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں اور ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنارہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں نے عوام کو پریشان کررکھا ہے لیکن عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سستی شمسی توانائی کا جال بچھانا ہے اور جتنی جلدی تیل کی قیمت کم ہونگی بجلی اتنی سستی بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی کمی کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو فروغ دے گی۔

اسکے علاوہ وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے بہارہ کہو میں میٹرو بسوں کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھا جو 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج میٹرو بس سروس کی گرین لائن  اور بلیو لائن سروسز کا افتتاح کردیا ہے۔

Advertisement

پمز سے تمام گرین لائن اور بلیو لائن سروس (پنڈی اسلام آباد میٹرو) ریڈ لائن میں ضم ہو جائے گی۔

فیض احمد فیض اسٹاپ سے مسافر اورنج لائن سے ائیرپورٹ تک سفر کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version