Advertisement

شہباز گل کو رہا کردیا گیا

شہباز گل

گزشتہ روز الیکشن کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رہا کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب پولیس سے رہائی کے بعد اپنا اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میری غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور آواز بلند کی۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ریاستی جبر اور مشینری کے استعمال کے باوجود اللّٰہ تعالیٰ نے انکی رعونت خاک میں ملا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان پر اللہ کا کرم ہے کیونکہ عمران خان سچ پر کھڑا ہے عوام نے بلے کو اتنا ووٹ ڈالا کہ ن لیگ کی دھاندلی بھی برداشت نہ کر سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب میں 15 نشستیں جیت چکے ہیں اور اب سب کو معلوم ہے کہ پنجاب میں ہمارا وزیراعلیٰ ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

اس حوالے سئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے ضابطہ اخلاق کے خالف ورزی کی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کا کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

دوسری جانب شہباز گل کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے 3 گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version