Advertisement

اب عوام بھول جائیں کہ ڈالر225روپے سے نیچے جائے گا، مزمل اسلم

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اب عوام بھول جائیں کہ ڈالر225روپے سے نیچے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز میں برآمدات کا بیڑا غرق ہوگیا، اب عوام بھول جائیں کہ ڈالر225روپے سے نیچے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات کا بحران ختم ہو گیا تو بینک میں ڈالر کیوں نہیں؟ ایک لاکھ کی ایل سی کیلئے 8 دن انتظار کرنے کا کہا جا رہا ہے، بانڈ مارکیٹ ختم ہو چکی، اب حل صرف آئی ایم ایف کا راستہ ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دوست ممالک سے ڈالر لینے کا دعویٰ کیا، مفتاح اسماعیل نے دوست ممالک کی پیشکش کے بارے میں ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوجاتا تھا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگئی، یہ تمام تر معاشی حالات صرف سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیں۔

Advertisement

شوکت ترین نے کہا ہے کہ یہ سب کو بیوقوف بناسکتے ہیں مگر مارکیٹ کو نہیں، مفتاح اسماعیل نے 17 بلین کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا کہا جبکہ ن لیگ نے 20 بلین کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑا، مفتاح اسماعیل بتائیں 17 بلین بڑا ہے یا 19 بلین؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version