Advertisement

عمران خان کا بیانیہ عوام کے دلوں میں بس گیا ہے، شبلی فراز

شبلی فراز

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، شبلی فراز

سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں بس گیا ہے اور مجھے اس بات پر فخر کے عمران خان کے بیانیے سے پاکستانیوں کو شعور آیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے معاشی پالیسیاں اور کام لوگوں کیلئے ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کل کا الیکشن اس ملک کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے اور ملک کی سیاسی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ لوگ سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں اب وفاداریاں تبدیل نہیں کی جاسکتیں  ہیں کیونکہ منحرف اراکین کو پاکستان تحریک انصاف نے ڈس کوالیفائی کروایا، اس لئے ضروری ہے کہ پہلے استعفیٰ دیں پھر کہیں اور جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلیوں پر مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں لیکن اب رجیم چینج کو لوگ سمجھ چکے ہیں اور پوری دنیا میں لوگوں نے سوال اٹھائے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ایک چلتی ہوئی حکومت کو ہٹا کر سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا لیکن اب پاکستان کو غلامی سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ہے پاکستان اور اس کی عوام پہلے باقی سب بعد میں، کل انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف اکثریت سے جیتے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ملک میں کچھ طبقے اور ایسی پارٹیز ہیں جو چاہتی ہی نہیں ہیں شفاف انتخابات ہوں، یہ پندرہ پارٹیاں کیوں اکٹھی ہوئی ہیں سب کو پتہ ہے، ،یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے ائے ہیں اور شفاف انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version