پی ٹی آئی کے جلسے میں بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم کی آمد؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج ہفتہ کو اسلام آباد میں مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج اور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2 جولائی کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔
عمران خان راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے، جبکہ ملک کے دور دراز علاقوں سے پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لیکن کیا بھارتی اداکار رنبیر کپور اور پاکستانی کرکٹر عماد وسیم بھی جلسے میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں؟
سوشل میڈیا پر جلسے کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بول وڈ اداکار رنبیر کپور اور کرکٹر عماد وسیم کے ہم شکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔
دونوں سیلیبرٹیز کی حیران کن مشابہت کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر باعثِ بحث بن گئی ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرے گی، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینیں نصب کرنے اور خطاب دکھانے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور جلسے سے ایک روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے بند نہ کرنے اور رات 12 بجے سے قبل جلسہ گاہ خالی کرنے کی یقین دہانی پر جلسے کی اجازت دی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کی اجازت سے بھی مشروط کی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں پولیس اور رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس احتجاج کی تیاریوں سے روکنے کوشش میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

