Advertisement

خاتون پر کتے چھوڑنے کا معاملہ؛ عدالت نے ملزم کو طلب کر لیا

لاہور کی مقامی عدالت نے خاتون پر کتے چھوڑنے والے ملزم کو 27 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں اور ملزم سرفراز اقبال، محمد اقبال کو طلب کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ زبیرصابر نے زبیدہ بی بی کی مدعیت میں درج مقدمہ کی سماعت کی جس میں غلہ منڈی ساہیوال پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان پیش کیا گیا۔

چالان میں ملزم سرفراز اقبال، محمد اقبال کو گہنگار قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

زبیدہ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے بولی (Bully) قسم کے کتے پال رکھے ہیں جنہیں محلے میں کھلا چھوڑ دیتے ہیں، خطرناک نسل کے کتوں کے کھلے عام گھومنے سے اہل علاقہ بھی پریشان ہیں۔

متاثرہ خاتون نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ ملزموں کو اپنے پالتو کتے باندھ کر رکھنے کا کہنے پرغصہ آیا اور مدعیہ کو کتوں سے کٹوایا گیا۔

چالان کے ساتھ مدعیہ زبیدہ بی بی کا میڈکولیگل سرٹیفکیٹ بھی لف کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version