Advertisement

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا معرکہ، عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

عمران خان

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی آج لاہور کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 

اجلاس میں ارکان اسمبلی کو پارٹی امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کے متعلق ہدایت کی جائے گی۔

اسکے علاوہ عمران خان کو منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

دوسری جانب عمران خان لاہور میں ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے  الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔

اس دوران چوہدری پرویز الٰہی ق لیگ اور ارکان پنجاب اسمبلی سے الیکشن کے متعلق رابطوں پر عمران خان کو بریف کریں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت سابق وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version