Advertisement

پیپلز پارٹی آئین کے محور و مرکز پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، نیر بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین کے محور و مرکز پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلی پنجاب  منتخب ہونے پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے نکالے گئے عمران خان پر پنجاب اسمبلی اراکین نے بھی عدم اعتماد کر دیا ہے جبکہ آصف زرداری نے ملکی تاریخ میں  اتحادی جماعت کا  دوبارہ وزیراعلی  منتخب کرانے کا پہلا اور منفرد  اعزاز حاصل کیا ہے۔

نیر بخاری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری  پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل پر رہبر جمہوریت کہلانے کے حق دار ہیں جبکہ چوہدری شجاعت کے جمہوری کردار سے پنجاب میں غیر جمہوری سوچ کو شکست فاش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہارنے والا  عمران خان  سپریم کورٹ کے سہارے سے بھی محروم رہے گا۔

Advertisement

نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین کے محور و مرکز پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version