Advertisement

عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، راناثناءاللہ

رانا ثناء اللہ

راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا مطالبہ پورا کیا جس پر ہم وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے سے ایک ارب کا مالی اثر پڑے گا۔

راناثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی پولیس کا مطالبہ تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کے لئے ایک مخصوص ہسپتال ہونا چاہیے ، وزیراعظم نے اس منصوبے کے لئے 5ہزار ملین مختص کر دیئے ہیں اور اب جلد اس منصوبے کا وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کو وزیراعظم نے ہمیشہ اسے اپنی ترجیحی میں رکھا ہے۔

Advertisement

راناثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکومت کو بیواؤں اور یتیموں کا خیال نہیں آیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پولیس کے شہداء اور دوران سروس جاں بحق ہونے والے لواحقین کو ایک ارب 22کروڑ روپے ادا کردیئے گئے ہیں۔

وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے بعد وزیراعظم 30 ارب لاگت سے کرال تا روات سگنل فری ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version