Advertisement

عوام عمران خان کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہے، عمر ایوب

عمر ایوب

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ترقیاتی کام کروارہی ہے، من پسندافرادکی تعینات کیے جارہے ہیں لیکن حکومت کچھ بھی کر لے ہم کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، ان کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن جعلی ترقیاتی کاموں کورکوائے، سرکاری مشینری کےاستعمال کوبندکرائے اور ان حکومتی اقدامات کا نوٹس لیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری مشینری کا استعمال کر کے ہمارے کارکنان کو ڈرایا، دھمکایا جارہا ہے، عمران خان کےسپاہیوں کوزدوکوب کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اقدامات کے خلاف ہم نے اپنا حق استعمال کرتے ہوئے آج پٹیشن جمع کرائی ہے اور قبل از وقت اس لیے پٹیشن دائر کی ہے تاکہ کوئی یہ نہ کہے پہلے تو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی اائی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو اثرانداز ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے ہیں جس میں ڈی پی او جھنگ کے ضمنی انتخاب میں مداخلت کرنے اور راولپنڈی کے افسران کے ن لیگ کے امیدوار کی مہم چلانے کے ثبوت شامل ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے جو بھی کر لے ضمنی انتخابات انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version