Advertisement

حکومت خود دھاندلی پلان کر رہی ہے اور الزام اداروں پر ڈالا جارہا ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت خود دھاندلی خود پلان کر رہی ہے لیکن تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ کارروائی ادارے کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رات کے وقت تحریک انصاف کے امیدوار کی کارنر میٹنگ پر پولیس کا دھاوا اس کی ایک مثال ہے اور ایسے اقدامات میں شدت آ رہی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ‏یہ تاثر دیا گیا کہ یہ دھاوا پولیس نے نہیں ایک حساس ادارے کے بریگیڈئر کے حکم پر ہوا جبکہ یہ کام پولیس نے خود نون لیگی امیدوار کا روب و دبدبہ بنانے کیلئے کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے خود تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ ڈی ایس پی نون لیگ کے امیدوار کا ذاتی ملازم تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کو یہ بھی معلوم ہو کہ رانا ثناللہ اور عطا تارڑ جیسے کئ سانپ انھوں نے آستینوں میں پال لئے ہیں جو دھاندلی خود پلان کر رہے ہیں لیکن جان بوجھ کر ان اقدامات کی ذمہ داری اداروں پر ڈالتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version