Advertisement

پنجاب بارکونسل کی عمران خان پردہشت گردی کے مقدمے کی مذمت

عمران خان

پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے مذمت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے اس معاملے پرآل پاکستان وکلا کنونشن بلانے کا اعلان کردیا۔

پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف پر دہشت گردی کا مقدمہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

پنجاب بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی انتقام کے لیے اداروں کا استعمال بھی قابل مذمت ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ

Advertisement

دوسری جانب گذشتہ روزسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

اعلامیہ سپریم کورٹ بار کے مطابق عمران خان نے ہفتہ کو ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج  زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج کو سرعام دھمکیاں دینا توہین آمیز تھا۔ اس بیان سے  پورے عدالتی نظام کا وقارمجروح ہوا۔

سپریم کورٹ بارکے اعلامیے کے مطابق عمران خان کا طرزِعمل واضح کرتا ہے کہ اسے معزز ججوں کی عزت اور احترام کا کتنا خیال ہے۔ ملک کی اعلیٰ ترین بارہونے کے ناتے، یہ ایسوسی ایشن ایسی بدنیتی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ ہماری عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے پرسمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بار ایسوسی ایشن نے متعدد بار کہ ہر کوئی فیصلے سے اختلاف رائے کا اظہار کرنے میں آزاد ہے لیکن کسی کو بھی ججوں کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کے لیے آزادی نہیں دی جاسکتی۔ کسی کو بھی ریاستی اداروں بالخصوص عدلیہ کی تضحیک کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتی تضحیک کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ تاکہ دوبارہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرآت نہ ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version