Advertisement

جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

جہانگیر ترین

جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے، جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ امداد کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جہانگیر ترین نے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ امداد کا اعلان کیا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا،انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل جنوبی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کرینگے۔

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آج 29 اگست بروز پیر سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کیا۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کیں۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو متعلقہ حکام کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کے پی کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، نوشہرہ میں پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ نوشہرہ کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو گیا ہے۔

ڈی سی نوشہرہ کے مطابق سیلابی پانی پبی، محب بانڈہ میں پانی کھیتوں اور گھروں میں داخل ہوگیا ہے جبکہ بانڈہ شیخ اسماعیل، گھڑی مومن اور  جواد داودزئی کے علاقوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث پہلے سے علاقوں کو خالی کرا لیا گیا تھا جس کے باعث صورتحال بہتر ہے، اب تک 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،کچھ متاثرین کیمپوں میں آئے اور بعض نے رشتے داروں کے ہاں قیام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 100 امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں،ہر تحصیل میں 30 سے 35 کیمپ لگائے گئے ہیں، سیلاب متاثرین کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version