Advertisement

‘محبت آپ کو احمقانہ کام کرنے پر مجبور کردیتی ہے’

نعمان اعجاز کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستان شوبزانڈسٹری کے منجھے ہوئے صف اول کے اداکار نعمان اعجاز کسی تعریف کے محتاج نہیں، وہ آج بھی جب ٹی وی اسکرین پر آتے ہیں تو مداحوں کو اپنی اداکاری کے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔

نعمان اعجاز  نے گزشتہ روز اپنی اور اپنی اہلیہ کی ایک یاد گار تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ محبت آپ کو احمقانہ کام کرنے پر مجبور کردیتی ہے اور یہ احمقانہ حرکت مجھ سے بھی ہو گئی اور میں نے بھی شادی کر لی۔

انہوں‌ نے مزید لکھا کہ میری بیوی کو تو آسکر ملناچاہیے۔

اس سے قبل  نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق افواہوں کی تردید بھی کی تھی اور ان کی یہ پوسٹ کافی وائرل ہوئی ۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام علیکم، میں نعمان اعجاز سیدھا جنت سے، آپ سب سے مخاطب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر چلی کہ میری حالت نازک ہے اور میں زندگی، موت کی کشمکش میں ہوں جس بھائی نے بھی یہ خبر چلائی اُسے ڈھیروں فالوورز مل گئے ہوں گے اور ہوسکتا ہے یوٹیوب والے اسے 400  یا 500 ڈالر کا چیک بھی دے دیں لیکن میں جنت میں پہنچ گیا ہوں۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ میں اس وقت جنت انجوائے کررہا ہوں اور دُعا بھی کررہا ہوں کہ خبر چلانے والا بھائی بھی جلدی جنت میں آجائے تاکہ ہم آگے کا منصوبہ بنائیں کہ اب کس کو سوشل میڈیا پر مارنا ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ آج کل لوگ بےحس ہوچکے ہیں، انہیں ذرا شرم نہیں آتی کہ اس طرح کی خبروں سے دوسرے لوگوں کو کس قدر پریشانی ہوگی۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر ایک خبر شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ نعمان اعجاز کی حالت تشویشناک ہے، وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version