Advertisement

اسحاق ڈار جب بھی منسٹر بنے ملک کا دیوالیہ نکلا، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جب بھی منسٹر بنے ملک کا دیوالیہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف 70 سال سے قوم کا خون پسینہ ایک کر رہی ہے، پاکستان فیصلہ کن موزر پر کھڑا ہے، انہوں نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر جو ظلم ہوا، ایک آدمی پرسوں واپس آیا اس پر کرپشن کیس ہیں، اس نے رٹن دیا کہ کیسے شریف خاندان پیسہ باہر لے کر گیا، جب نیب نے ان سے پوچھا تو یہ پرائم منسٹر کے جہاز میں بیٹھ بھاگ گیا اور پھر ڈیل کر کے واپس آگیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ نے مسلمانون کو حکم دیا کہ برائی کی خلاف جہاد کرو اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو کبھی بھی اللہ نے نہیں کہا کہ تم نیوٹرل رہو لیکن اسحاق ڈار جب بھی منسٹر بنا ملک کا دیوالیہ نکل گیا۔

Advertisement

انہں نے کہا کہ نریندر مودی نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو میں بحیثیت وزیر اعظم بھارت سے تجارتی تعلقات ختم کر دیئے، میری حکومت نے فیصلہ کیا کہ جب وہ ان کا اسٹیٹس بحال کریں گے تب تک ہم تعلقات بحال نہیں کریں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف تمہارا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اپنی پرائم منسٹر ہاؤس سے وہ آڈیو لیک کر دی ہے کو ہماری بات چیت اعظم خان سے ہوئی تھی، وہ مراسلہ حقیقت ہے یہ تم نے خود بتا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم کے داماد نت ہندوستان سے مشین ایمپورٹ کی ہے، شہباز کہہ رہا ہے کہ مریم کو سمجھاؤ کہ یہ نہ کرے وہ آگے سے کہہ رہا ہے کہ ڈار آ رہا ہے اس کو سارے راستے پتہ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم کا داماد ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رہا ہے اس میں گرڈ اسٹیشن ٹیکس کے پیسے سے بنےگا۔

عمران خان نے کہا کہ مظفرآباد آپ نے آزادی کیلئے جد وجہد کی ہے، میں دنیا میں جاتا ہوں مجھے کشمیری ملتے ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستان ہماری قربانیان ضائع کردے گا، میں نے کہا کہ جب تک عمران خان زندہ ہے آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دے گا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے پتہ ہیں کہ کشمیر کی اسمبلیوں میں بھی لوٹے آتے جاتے رہتے ہیں، مجھ سے وعدہ کرنا ہوگا کہ جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے ہم نے انہوں آگے آنے نہیں دینا کیونکہ یہ آپ کی ووٹ کی توہین ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ جب میں کال دوں گا آپ نے نکلنا ہے، کشمیریو تیار ہو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے، کشمیریوں کے جذبہ جنوں کو آج سلام پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version