Advertisement

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر

اسحاق ڈار

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائرکر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کی۔

درخواست احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں دائر کی گئی۔

اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے مؤقف اپنایا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری نیب واپس لے۔ اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں ان کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔

وکیل قاضی مصباح نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔

Advertisement

احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب اسحاق ڈارکی اشتہای قراردینے کیخلاف درخواست واپس ہونے کے بعد اشتہاری اور مقرور قراردینے کا فیصلہ برقرار ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہای قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لے لی جس کے بعد سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

عدالت نے درخواست خارج ہونے سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت سے کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version