پاکستان میں سیلاب سے تباہی، دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کے لئے دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک مختلف ممالک سے 30 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت سے 12 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں جبکہ دوسرا نمبر پر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، ترکیہ سے کل دس امدادی پروازیں امدادی سامان کے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین سے کل چار امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں جبکہ ازبکستان سے ایک امدادی پرواز سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے کر پاکستان پہنچی۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ قطر سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچنے والی پروازوں کی تعداد 2 ہے جبکہ فرانس سے 1 امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔
یاد رہے ایران سے زمینی راستہ سے ٹرکوں کے زریعہ امدادی سامان پاکستان پہنچا جبکہ ترکی سے ایک ٹرین بھی امدادی سامان لے کر جلد پاکستان پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ابھی مزید 8 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں گی جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک پرواز امدادی سامان کے کر آج شام ساڑھے 7 بجے پاکستان پہنچے گی۔
فرانس سے آنے والی ایک پرواز میں اعلی معیار کے طاقتور پمپس بھی شامل ہیں جن سے کھڑے سیلابی پانی کا انخلاء کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں 200 ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور راشن اور ادویات کی ترسیل کے لیے دو سو ہیلی کاپٹر پاکستان کے مختلف علاقوں میں اڑائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News