Advertisement

ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، شجاعت حسین

چوہدری شجاعت حسین

اسرائیل اور حماس کی جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے،چوہدری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کو متوازن اور حقیقت پسندانہ قرار دیا اور کہا کہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے ذریعے میاں شہباز شریف نے سیلاب، بھارت میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں، کشمیر اور فلسطین میں مظالم بند کرنے سے متعلق عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ دلیری سے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے اور تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے ازالے اور کروڑوں متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے عالمی براداری کو وزیر اعظم کی آواز پر توجہ دینی چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن، غربت کے خاتمے اور سلامتی و استحکام کا ماحول قائم کرنے کے لئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی پیش کش قبول کر کے مسئلہ کشمیر اور دیگر تنازعات کے حل کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے ،بین الاقوامی قرضوں میں ریلیف بھی پاکستان کا حق ہے۔

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف کا خطاب قومی امنگوں کا ترجمان تھا، وزیر اعظم نے عالمی برادری کے سامنے فوری توجہ طلب مسائل کے ساتھ ان کا حل بھی پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version