Advertisement

کال ایک ہفتے کے بعد کسی بھی وقت آ سکتی ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کال ایک ہفتے کے بعد کسی بھی وقت آ سکتی ہے  اور ہم یہ جدوجہد حقیقی آزادی کے لیے کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی اجلاس میں  لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے لانگ مارچ میں ہماری تنظیمیں بھی تیار نہ تھیں لیکن اب ہم تنظیموں کو تیار کررہے ہیں اور ہر ضلع کی تنظیم کو چھ چھ ہزار لوگ لانے کا ٹاسک دے رہے ہیں ۔

عمران خان نے بتایا کہ 50 سال بعد ملک میں اتنی مہنگائی ہوئی ہے  اور پاکستان لوٹا جا رہا ہے، قوم تباہی کی طرف جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہامپورٹڈ اور کرپٹ حکومت نے پانچ مہینوں میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے،یہ چوروں کا ٹولہ اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہملک کے موجودہ بحرانوں کا واحد حل جنرل الیکشن میں ہیں اور یہ الیکشن سے پہلے میری آخری کال ہو گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے شروع ہوا، آہستہ آہستہ پارٹی بنائی اور آج پوری قوم پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ جدوجہد حقیقی آزادی کے لیے کر رہے ہیں اور آزادی کی جدوجہد کو جہاد کہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک کی عوام کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version