Advertisement

عمران خان این اے 45 کرم کا ضمنی الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں سوالات کھڑے ہوگئے

سابق وزیراعظم عمران خان این اے 45 کرم کا ضمنی الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں سوالات کھڑے ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے الیکشن کمیشن کو خط۔ لکھ دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے معاملہ پر الیکشن کمیشن سے قانونی رائے طلب کرلی۔ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف 21 اکتوبر کو فیصلہ دے چکا۔

خط میں کہا گیا کہ بتایا جائے کیا الیکشن کمیشن فیصلہ کے بعد عمران خان کرم ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مشاورت کے بعد ریجنل الیکشن کمیشن کو قانونی نقطے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔

Advertisement

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قانونی ٹیم آئینی سوالات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخابات 30 اکتوبر کو طے شدہ ہیں۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ پڑھ کرسنایا۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version